آٹھ سالوں میں پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر اور معیشت کو مضبوط بنادیا،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیاجائے گا،صدرپرویز مشرف کا بہاولپور گیریڑن میں خطاب

پیر 17 دسمبر 2007 19:47

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2007ء) صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فوج جدید ترین ہتھیاروں سے لیس اور بہترین تیاری کی حالت میں ہے پاکستان کا دفاع گزشتہ آٹھ سال میں ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بہاولپور میں ایس پی رجمنٹ آرٹلری کے الوداعی دورے کے موقع پر فوجی جوانوں اور افسران سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صدر بہاولپور کینٹ پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رضا ایم خان اور دیگر سینئر فوجی افسران نے ان کا استقبال کیا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے پاک فوج میں آرٹلری کی بہترین یونٹس میں فرائض انجام دیئے ۔ اس یونٹ نے پاکستان کے دفاع میں زمانہ امن اور جنگ کے دوران کلیدی کردار ادا کیا ۔

ملک کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے صدر پرویز مشرف نے کہا گزشتہ آٹھ سال میں معیشت اوردفاع دونوں کو مضبوط بنایا گیا ہے ۔ اس موقع پر صدر پرویز مشرف کے اعزاز میں گیریڑن افسران نے ایک الوداعی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل کیانی ،کورکمانڈر اوردیگر سینئر فوجی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں