حکومت بنانے سے زیادہ ملک بچانا اہم ہے ، ایٹمی دھماکے نہ کرتے تو بھارت پاکستان پر اپنا تسلط قائم کرچکا ہوتا،میاں نواز شریف کا بہاولپور میں خطاب

منگل 25 دسمبر 2007 18:58

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر۔2007ء) مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بنانے سے زیادہ پاکستان کو بچانا اہم ہے اس لئے وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف نے کہا کہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایٹمی دھماکے نہ کرتے تو آج بھارت پاکستان پر اپنا تسلط قائم کرچکا ہوتا۔ تاہم انہوں نے امریکا سمیت کسی بھی دباوٴ میںآ ئے بغیر ملکی مفاد میں ایٹمی دھماکے کئے ۔ نوازشریف نے کہا کہ آٹھ جنوری کو عوام مسلم لیگ نواز کو کامیاب کرکے ثابت کریں گے کہ سابقہ حکومتیں عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن رہی ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں