بہاولپور میں دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دارپر لٹکادیاگیا،لاش ورثا کے حوالے کردی گئی

بدھ 4 نومبر 2015 11:17

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 نومبر۔2015ء ) ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد کروانے کا سلسلہ جاری ہے،بہاولپور میں دوہرے قتل کے ایک مجرم کو تختہ دارپر لٹکادیاگیا۔ بہاولپور کی سینٹرل جیل میں قتل کے ایک قیدی ارشاد کی سزائے موت پر عمل درآمد کروادیا گیا ۔

(جاری ہے)

مجرم ارشاد نے 1999 میں زمین کے تنازعے پر 2 افراد کو قتل کردیا تھا۔ پھانسی سے قبل مجرم کی اس کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کروا دی گئی تھی۔متعلقہ جیل حکام نے مجرم کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کروانے کے بعد ضروری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔گذشتہ روز پنجاب کے دو اضلاع گجرات اور قصور میں چار افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں