بہاولپور ، رینجرز کا ٹرک الٹنے سے پانچ جوان جاں بحق ، اٹھارہ زخمی ہو گئے

پیر 7 جنوری 2008 12:59

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2008ء) بہاولپور میں رینجرز کا ٹرک الٹنے سے پانچ جوان جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ یزمان کے علاقے چنن پیر روڈ پر آج صبح ساڑھے پانچ بجے پیش آیا جب رینجرزکا ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا ۔

(جاری ہے)

ٹرک میں چالیس سے زائد جوان سوار تھے ۔ حادثے کے دوران رینجر کے پانچ جوان موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ اٹھارہ زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ اسپتال بہاولپور میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں