وزیر مملکت بلیغ الرحمان کی آبائی علاقے آمد

تحریک انصاف اور لیگی کارکن گتھم گتھا ،”گونواز گو“،”رو عمر ان رو“ کے نعرے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:45

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن05دسمبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان کے آبائی حلقے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان بہاولپور کے اپنے آبائی حلقے یو سی 15 وارڈ نمبر 6 کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے وزیر مملکت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے جبکہ دوسری جانب مسلم لگی نواز کے کارکنوں نے بھی پولنگ سٹیشن پہنچ گئے اور رو عمران رو کے نعرے لگائے پولیس اہلکاروں نے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان دیوار بن کر حائل ہو گئے اور بڑے تصادم سے بچا لیا ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں