اوچ شریف ، ڈاکوؤں اورپولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ، 3ڈاکوہلاک

ہفتہ 27 فروری 2016 11:56

اوچ شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) بہاول پور کی تحصیل اوچ شریف میں ڈاکوؤں اورپولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔جس میں 3ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق نندے لال کے قریب 3مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے۔

(جاری ہے)

تعاقب کرنے پر ڈاکوؤ ں نے مبینہ طورپر پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ڈاکو مارے گئے۔ مارے جانیوالے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ لاشوں کو رولر ہیلتھ کمپلکس منتقل کردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں