پاک فوج اور ضلعی حکومت بہاولپور کے مشترکہ تعاون سے گلزار صادق میں آم اور کھجوروں کے 2 روزہ کارنیول کا افتتاح

منگل 26 جولائی 2016 13:31

بہاولپور ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) پاک فوج اور ضلعی حکومت بہاولپور کے مشترکہ تعاون سے گلزار صادق میں آم اور کھجوروں کے 2 روزہ کارنیول کا انعقاد کیا گیا ۔جس کا افتتاح جنرل آفیسر کمانڈنگ بہاولپورمیجر جنرل امجد علی خان خٹک نے کیا ۔نمائش میں آم اور کھجوروں کی مختلف اقسام رکھی گئی تھیں ۔اس موقع پر جنرک آفیسر کمانڈنگ آم اور کھجوروں کے مختلف سٹالز پر گئے اوربہترین کارنیول منعقد کرنے پر منتظمین کی کوششوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈی سی او بہاولپور ڈاکٹر احتشم انور مہارنے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بین الا قوامی سطح پر پاکستان آم کی برآمدات میں 5 ویں جبکہ کھجوروں کی برآمدات میں تیسرے نمبر پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ آم اور کھجوروں کے ویلیو ایڈیشن کی ابتداء زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے ۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت چوہدری تنویر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے آخر میں جنرل آفیسر کمانڈنگ بہاولپور نے منتظمین اور کسانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں