ملک محمد اقبال چنار کا بہاولپور شہر میں مرکزی عزاداری جلوس روٹ کا دورہ ٬سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ

منگل 11 اکتوبر 2016 16:39

بہاولپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیرکوآپریٹو اور چیئرمین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک محمد اقبال چنار نے بہاولپور شہر میں مرکزی عزاداری جلوس روٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسربہاولپور ڈاکٹر احتشام انور مہر٬ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقائم مقام ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور اشفاق خان اوردیگرمتعلقہ محکموں کے افسران اورحکام متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ملک محمد اقبال چنار نے جلوس روٹ کے راستے میں چوک بازار٬ مچلی بازار اور راستے کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیااورڈی پی او اشفاق خان نے صوبائی وزیر کو سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں