پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے پانچ سالہ اقتدار کو پورا کرتے ہوئے ملک کی قسمت بدل دے گی ‘گورنر پنجاب

پیر 1 ستمبر 2008 15:09

خیر پور ٹامیوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2008ء) گورنر پنجاب سلمان احمد تاثیر نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے پانچ سالہ اقتدار کو پورا کرتے ہوئے اس ملک کی قسمت بدل دے گی اور آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے ووٹ لے کر صدر منتخب ہونگے وہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز بزرگ راہنما میاں تجمل حسین پنوار کی قیادت میں ملاقات کرنے والے خیر پور ٹامیوالی پارٹی وفود سے ملکی و سیاسی صورتحال پر خیالات کا اظہار کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ ہمارے شریف بردارن سے کوئی اختلافات نہ ہیں وعدے کے مطابق آصف علی زرداری صدر منتخب ہوکر تمام ججز بحال کردیں گے انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کی انتظامیہ اپنا رویہ درست کرلے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں عہدیداروں کو پروٹوکول دیتے ہوئے ان سے تعاون کر ے وگرنہ کرپٹ اور بدعنوان عناصر کو ہر گزمعاف نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جہاں بھی ظلم و زیادتی کی واقعات ہوئے ہیں خود وہاں پہنچو ں گا اور وہاں کی انتظامیہ پولیس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس موقع پر میاں تجمل حسین پنوار نے گورنر پنجاب کو خیر پور ٹامیوالی تحصیل کی پسماندگی سے آٓگاہ کیا گورنر پنجاب وعدہ کیاکہ خیر پور ٹامیوالی کے تمام مسائل بلا تاخیر حل کئے جائیں گے اور وکلا ء کالونی کے علاوہ صحافی کالونی بھی دی جائے گی تحصیل خیر پور ٹامیوالی میں پانچ مرلہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا سلسلہ بھی جل دہی شرو ع کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ میرے دروازے پارٹی کارکنوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں جو بھی ملاقات کرنا چاہئے حاضر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں