وزیر اعظم نے رعد البرق فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ،ْ وزیر اعظم کو بریفنگ ،ْآرمی چیف نے نوا زشریف سوینئر پیش کیا

رعد البرق مشقیں پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں کی مظہرہیں ،ْ کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم

بدھ 16 نومبر 2016 16:35

وزیر اعظم نے رعد البرق فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ،ْ وزیر اعظم کو بریفنگ ،ْآرمی چیف نے نوا زشریف سوینئر پیش کیا
راولپنڈی / بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رعد البرق فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ۔بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں ہونے والی رعد البرق فوجی مشقوں کا معائنہ کیایہ مشقیں پاکستان کی بری اور فضائی افواج نے مشترکہ طور پر انجام دیں جس کے دوران بھرپور دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف کو ان مشقوں کے مقاصد اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو سووینئر بھی پیش کیامشقوں کے حوالے سے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ رعد البرق فوجی مشقیں دشمن کے خلاف ہماری تیاریوں کا احاطہ کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

مشقوں کے آغاز سے قبل کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کسی بھی ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیارہے،رعد البرق مشقیں پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں کی مظہرہیں۔انہوں نے کہا کہ مشقوں کامقصد پاک فوج کی استعداد اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء الله، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اور سفارت کاروں نے فوجی مشقیں دیکھیں۔

سعودی عرب کی فوج کے ڈپٹی چیف سعودی ولی عہد کی جانب سے فوجی مشقیں دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر پاکستان پہنچے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں