ملک ،کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،حکومت تین سال میں اپنے وعدوں کے مطابق عوام کو کچھ ڈلیور نہیں کر سکی،سینیٹر سراج الحق

حکمران اب نہیں بچ سکتے وہ بری طرح پھنس چکے ہیں ہمارا بھی سعودی عرب اور قطر میں آنا جانا ہے مگر ہمیں تو انہوں نے آج تک کوئی اسٹیل مل نہیں دی ،امیرجماعت اسلامی پاکستا ن ضرور دال میں کچھ کالا ہے ،قطری شہزادہ سمیت اب ان کو کوئی بھی نہیں بچا سکتا ، ڈاکٹر سیدوسیم اختر کی رہائشگاہ پر والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 نومبر 2016 16:01

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2016ء) امیرجماعت اسلامی پاکستا ن و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے حکومت تین سال کے عرصہ میں اپنے وعدوں کے مطابق عوام کو کچھ بھی ڈلیور نہیں کر سکی حکمران اب نہیں بچ سکتے وہ بری طرح پھنس چکے ہیں ہمارا بھی سعودی عرب اور قطر میں آنا جانا ہے مگر ہمیں تو آج تک انہوں نے کوئی اسٹیل مل نہیں دی نواز شریف اور پرویز مشرف بس یہی دو فرشتے ہیں جن کو تحائف ملتے ہیں ضرور دال میں کچھ کالا ہے قطری شہزادہ سمیت اب ان کو کوئی بھی نہیں بچا سکتا وہ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر کی رہائشگاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت بڑے چیلنج سے دوچار ہیں اس کی سرحدوں کشیدگی کی صورتحال ہے وہ کشمیر میں بری طرح شکست سے دوچار ہے اور اس شکست کی خفت کو مٹانے کے لیے بھارت آئے روز سرحد پر شرارت کررہا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیری اس وقت -'' اب نہیں تو کبھی نہیں '' کی کیفیت میں ہے وہ دو لاکھ سے زائد شہداء کی قربانیاں دے چکے ہیں کوئی خاندان ایسا نہیں جس میں کوئی شہید نہ ہو اس حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس تاریخی جدوجہد کو نتیجہ خیز بناتے ہوئے کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر آواز اٹھائے مگر افسوس کہ حکومت میں اب تک وہ سرگرمی اور ترجیحات نظر نہیں آئی جو ہونی چاہیے تھیں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے دور حکومت میں عام آدمی کے لیے کوئی تبدیلی نہیں لا سکی ملک میں پہلے سے خوشحال مذید خوشحال اور غریب پہلے سے زیادہ غریب ہو گیا ہے لاکھوں لوگ آج بھی فٹ پاتھ سوتے ہیں کروڑوں بچے آج بھی سکول نہیں جا رہے 35 فیصد سے زائد شہریوں کو آج بھی صاف پانی میسر نہیں لوڈشیدنگ ختم کرنے کا وعدہ 2018 ء تک بھی پورا ہوتا نظر نہیں آتا کسانوں اور دہقانوں کے مسائل ویسے ہی ہے جیسے پہلے تھے سب سے افسوس ناک بات محروم علاقے ویسے ہی محروم ہے بہاول پور سمیت جنوبی پنجاب ،بلوچستان ،اندرون سندھ میں وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث لوگوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے ان لوگوں سے جب ملتے ہیں تو ان کے چہروں پر غصہ نظرآتا ہے جو کہ کسی طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے اس لیے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اس ظالم سماج اور سٹیٹس کو کا خاتمہ کر دے کیونکہ ایک ہی ظالم اشرافیہ ہے جو جھنڈا ،پارٹی اور چہرے تبدیل کرتا ہے مگر اپنا کردار کو تبدیل نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ بہاول پور صوبہ کا وعدہ اقتدار میں آنے والی سب نے کیا مگر حکومت میں آنے کے بعد اس کو بھول گئے بہاول پور صوبہ کوئی غیر شرعی مطالبہ نہیں ہے بہاول پور کا حکومت پر حق ہے پاکستان پر اس کے احسانات ہے اس ملک کے معرض وجود میں آنے کے بعد اس ملک کو چلانے کے ابتدائی اخرجات کے لیے بہاول پور نے اس ملک کا بوجھ اٹھایا تھا 69 سال گزر گئے چولستانیوں کو مالکانہ حقوق نہیں مل سکے جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی تو ہم چولستانیوں کے سائل حل کرئے گے میں نے چولستان میں غربت اور محرومیوں کو دیکھا ہے یہ چولستان سرسبز بنایا جا سکتا تھا جو کہ نہیں بنایا گیا '' کلین پاکستان گرین پاکستان '' جماعت اسلامی کا ویژن ہے ہم اپنی حکومت میں روزگار بڑھاپا الائونس اور بے گھروں کو گھر ،صاف پانی کی فراہمی ہمارا ویژن ہے ہم شہروں پر بوجھ کم کرنے کے لیے نئے شہر بسائے گے انہوں نے کہا کہ طیب اردوان نے پارلیمنٹ سے خطاب میں واضح پیغام دیا ہے کہ امت مسلمہ کے مسائل کا دین اسلام پر چلنے میں ہیں انہوں نے پاکستانی عوام کو پیغام دیا کہ امت مسلمہ پر جو دہشتگردی مسلط ہے اس میں مغرب کا ہاتھ ہے ہمارے حکمران مودی کا نام نہیں لے سکتے ترک وزیر اعظم اس ملک کے مہمان تھے مگر نواز شریف نے ان کو اپنے خاندان کا مہمان بنایا پاکستان کی قیادت ان سے ملنا چاہتی تھی مگر پروٹوکول کے حصارمیں رکھ کر ان کو اپنے خاندان تک محدود رکھا حکومت کی اس تنگ نظری اور تعصب کو پوری قوم نے محسوس کیا انہوں نے مذید کہا کہ ہم نے کرپشن کے خلاف مارچ کیا جب ہم نے محسوس کیا کہ حکمران کرپشن کے خاتمہ پر راضی نہیں تو ہم نے عدالت کا راستہ اختیار کیا ہم پیٹشنر کے طور پر عدالت میں ہے اور عدالت مہیں مایوس نہیں کریگی ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں