کشمیر کی جنگ عقیدے اور پاکستان کی تکمیل کی جنگ ہے،سید صلاح الدین

یہ غزوہ ہند ہیں اس جہاد میں شہید ہونے والے کا شمار افضل ترین شہداء میں ہوگا پاکستانی عوام کو یکسو ہو نا چاہیے کہ کشمیر کی آزادی صرف اور صرف جہاد سے ہی ممکن ہے پاکستان کی بقاء کے لیے جموں و کشمیر کی آزادی لازم و ملزوم ہیں، بہاول پور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،معاہدہ سندھ طاس کے بعد بھارت مسلسل ہمیں معاشی پھندے میں جکڑ رہا ہے،وسیم اختر

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:19

بہاول پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) چیئر مین متحدہ جہاد کونسل و سپریم کمانڈر حزب المجاہدین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ کشمیر کی جنگ عقیدے کی اور پاکستان کی تکمیل کی جنگ ہے یہ غزوہ ہند ہے اس جہاد میں شہید ہونے والے کا شمار افضل ترین شہداء میں ہوگا پاکستان کی عوام کو یکسو ہو نا چاہیے کہ جنت نظیر کشمیر کی آزادی صرف اور صرف جہاد سے ہی ممکن ہیں آٹھ لاکھ ہندوستانی افواج کے نرغے میں پھنسی کشمیری مائیں اور بہنیں آج بھی پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں پاکستان کی بقاء کے لیے جموں و کشمیر کی آزادی لازم و ملزوم ہیں وہ بہاول پور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے امت مسلمہ کے خلاف یلغار شروع کر رکھی ہے ان کا ایک محاذ کشمیر ہے کشمیر کو عالمی تناظر سے باہر نہیں دیکھنا چاہیے امریکہ،اسرائیل اور بھارت سٹرٹیجک پارٹنر ہیں اور ہمارا مقابلہ عالمی سامراج سے ہیں اور ان کا علاج جہاد کے بغیر ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے اقتدار سنبھالتے ہی اسلام اور پاکستان دشمن پالیسیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان کے زیر کنٹرول آزاد کشمیر کو اپنے ساتھ ملا کر اکھنڈ بھارت کو مکمل کرئے گے اور تقسیم ہند کے وقت جو ہندوپاکستان رہے گئے تھے ان کو کشمیر میں بسائے گے بلو چستان اورکراچی میں بہنے والے خون سے بھارت کے ہاتھ آلودہ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جب تک پاکستان اپنے پوری صلاحیت کے ساتھ موجود ہے بھارت اس خطے میں اپنی طاقت نہیں منواسکتا برہمن سامراج دنیا کا بدترین سامراج ہے اس سے آزادی حاصل کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ جہاد کا راستہ ہیں کشمیر کا جہا د محض ایک زمین کے ٹکڑے کے حصول کا نہیں بلکہ یہ جہاد ہی تکمیل پاکستان کی بنیاد ہیں اور بھارت کی ریشہ دوانیوں کا تدارک نہ کیا تو پاکستان کی سلامتی ہمیشہ خطرے میں رہے گی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور معاہدہ سندھ طاس کے بعد بھارت مسلسل ہمیں معاشی پھندے میں جکڑ رہا ہیں اور ماہرین کے مطابق بھارت اسی رفتار کے ساتھ ہمارے دریاؤں پر ڈیم بناتا رہا تو 2025 ء تک پاکستان کے دریاؤں میں پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں ہو گا اس لیے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والی منفی قوتوں پر بھارت ہر سال 18 ارب روپے خرچ کرتا ہیں تاکہ یہ ڈیم جو کہ پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہیں نہ بن سکے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بننے سے ہمیں جو بجلی ملے گی وہ تمام تر خرچ نکالنے کے بعد صرف 18 پیسے فی یونٹ ملے گی اس لیے کشمیر کی آزادی صرف جہاد سے ہی ممکن ہے کانفرنس سے ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہدین مولانا جاوید قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو کشمیر کی تحریک آزادی کی آگاہی دینے اور ان کو کشمیریوں کی پشت پر کھڑا کرنے میں جماعت اسلامی کا مرکزی اور بنیادی کردار ہیں اس لیے آج ہماری تمام تر کمزوریوں کے باوجود کشمیری پاکستان سے محبت کرتے ہیں ۔

`

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں