خیرپور ٹامیوالی، ہزاروں کی تعداد میں کالے ناگ گھس آئے دو افراد جاں بحق اوردرجنوں بے ہوش ہوگئے

پیر 7 ستمبر 2009 15:13

خیرپور ٹامیوالی/بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 ستمبر ۔2009ء)خیرپورٹامیوالی کی نواحی کی نواحی یونین کونسل اسرانی کی بستی کماد والا میں ہزاروں کی تعداد میں کالے ناگ گھس آئے دو افراد جاں بحق اوردرجنوں بے ہوش ہوگئے مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی علاقہ میں خوف وحراس پھیل گیا عاملوں اسے جنوں بھوتوں کی کارستانی قرار دے دیا تفصیل کے مطابق خیرپورٹامیوالی سے10کلو میٹر جانب مغرب یونین کونسل اسرانی کی نواحی بستی کماد والا میں ہزاروں کی تعداد میں کالے ناگ گھس آئے ہیں جنہوں بستی کے مکینوں پر اچانک حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں دو افراد 25سالہ محمد بلال اور عبدلسلام ناگوں کے ڈسنے سے جاں بحق اور درجنوں افراد ب ے ہوش ہوچکے ہیں ناگوں کے خوف سے مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے اس موقعہ پر بستی کے زمیندار چوہدری عبدلغفور نے صحافیوں کو بتا یا کے روزانہ ہم 30/40ناگ مارتے ہیں مگر ان کی تعداد ہزاروں میں بڑھ رہی ہے عاملوں ان واقعات کو جنوں کی کارستانی بتا یا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں