سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف تحقیقات--صدر پاکستان کی ہدایت پر اعلی افسران پر مشتمل ٹیم چولستان پہنچ گئی

منگل 29 ستمبر 2009 12:18

خیرپورٹامیوالی/بہاول پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔29ستمبر 2009 ء) صدرمملکت آصف علی زرداری کی ہدائیت پر اسلام آباد سے اعلیٰ افسران پر مشتمل ایک ٹیم چولستان کی سرکاری اراضی پر قابض قبضہ مافیاء کے خلاف تحقیقات کیلئے خیرپورٹامیوالی پہنچی اور میڈیا کے ہمراہ ٹوبہ خان والہ ٹوبہ پنواراں ٹوبہ دوسووالہ ٹوبہ خان محمد ٹوبہ میلکھی اور مختلف ٹوبوں کا دوراہ کیا توکروڑوں رپئے مالیت کی سرکاری اراضی پر اپر پنجاب کے بااثر افرادسیکڑوں مربعہ اراضی پر ناجائز قابض تھے اور قبضہ مافیاء نے بعض اداروں سے ساز باز کرکے ٹربائنیں لگا رکھی تھیں ایک سابق ایم ڈی چولستان محمد احسن ٹوانہ نے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کے ساتھ سیکڑوں مربعہ ارضی ہتھیا رکھی تھی جس کا کوئی ریکارڈ نہ تھا اسی طرح راولپنڈی کے رہایئشی مشتاق احمد صابری نے بھی تین سو ایکڑ اراضی پر قبضہ کر کے ٹربائن لگارکھی تھیں اسلام آباد سے آئی ٹیم نے انکے خلاف رپورٹ مرتب کی اور مقامی بشندوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے اور کہا کہ چولستانی اراضی پر مقامی باشندوں کا حق بنتا ہے چولستانی اراضی مقامی باشندوں میں ہی تقسیم کی جائیگی اور قبضہ مافیاء کو فوری بیدخل کیا جائیگا ان کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کرائے جائینگے ٹیم نے بعض اداروں کے افسران کے خلاف کاروائی بھی کی اور ان کے خلاف رپورٹ اپنے اعلیٰ حکام کو روانہ کر دی ٹیم نے مقامی باشندوں کی فہرستیں بھی مرتب کیں اور انکے مکمل کوائف بھی حاصل کیئے ٹیم نے کہا کہ مرتب کردہ رپورٹ ایوان صدر اور جی ایچ کیو رانہ کی جائیگی-

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں