بہاولپویونیورسٹی کے طلبہ میں تصادم ،چار زخمی

جمعہ 19 فروری 2010 15:07

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔19 فروری۔ 2010ء) بہاولپور یونیورسٹی میں طلبہ کے درمیان تصادم میں چار طالب علم زخمی ہو گئے ،طلبہ نے حاصل پور بہاولپور روڈ بلاک کر دیا ،حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

نمائندہ نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور یونیورسٹی کے بغداد کیمپس میں طلبہ میں تصادم ہو گیا اور دو طرفہ فائرنگ میں دو طالب علم زخمی ہو گئے۔ بعض مشتعل طلبہ نے یونیورسٹی کے ہاسٹل کو بھی آگ لگا دی جس پر قابو پانے کے لئے فائربریگیڈ کا عملہ طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں