ْبیٹی سے ملنے جانے والی ماں پرسسرالی خواتین نے مبینہ تشدد کر کے قتل کر دیا ، تفتیش شروع

ہفتہ 27 جولائی 2019 12:54

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2019ء) مبارک پور کے نواحی میں بیٹی سے ملنے جانے والی ماں پرسسرالی خواتین کا مبینہ تشدد گلہ دبا کر مار ڈالہ پولیس نے ہسپتال پہنچ کر کاروائی شروع کر دی تفصیل کے مطابق مبارک پور کے نواحی علاقہ موضع چک نورنگ کے رہائشی محمد نواز ولد حاجی محمد شریف نے پولیس کو بیان دیا کہ میری بیوی صفیہ بی بی اپنی بیٹی سعدیہ نواز سے 12/1بجے دن بستی ماڑھا میں اس کے گھر ملنے گئی جہاں پر شمیم مائی زوجہ غریب نواز، مسمات نگینہ عرف نگو زوجہ راشد،ریحانہ عرف رینی اقوام ماڑھا سکنہ بستی ماڑھا میری بیٹی مسمات سعدیہ نواز کے ساتھ لڑائی جھگڑا کررہی تھی میری بیوی چھڑانے گئی تو مزکورہ عورتوں نے تھپڑ مکوں سے مارنا شروع کر دیا میری بیوی کو زمین پر گرا دیا ریحانہ عرف رینی میری بیوی کا گلہ دبایاجبکہ بقیہ عورتوں نے میری بیوی کو بازوں اور ٹانگوں سے پکڑا رکھاتھا اور دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر تڑپتے ہوے بے ہوش ہو گئی جسے فوری طور پر RHC مبارک پور لے کراتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گئی وقوعہ کی اطلاع پاکر سب انسپکٹر معراج نے نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں