بہاول پور‘ مبینہ پولیس مقابلے میں اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3ڈاکو ہلاک

منگل 5 فروری 2013 14:26

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5فروری۔ 2013ء) بہاولپورکے نواحی علاقہ پکھی وار میں مبینہ پولیس مقابلے میں اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے 26دسمبر کو موضع پکھی وار سے 20لاکھ روپے تاوان کیلئے 3نوجوانوں کو اغوا کیا تھا تاوان نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے ایک نوجوان کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ورثا نے 20 لاکھ روپے ادا کر کے باقی 2 مغویوں کو بازیاب کرالیا تھا،ملزمان مغویوں کے خاندان کومقدمہ واپس لینے کیلئے دھمکیاں دے رہے تھے۔

پولیس مقابلہ میں شامل ایس ایچ او ارشاد بخاری کے مطابق گزشتہ رات ملزمان مدعیوں کے گھر پر حملے کی نیت سے آئے تو پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کا گھیراؤ کرلیا ، ملزمان سے دوگھنٹے مقابلہ جاری رہا ج،دو طرفہ مقابلے کے بعد تینوں ملزمان خلیل احمد داد پوترہ ،سجادعرف ساجو لانگ اور مصطفی بلوچ مارے گئے ،تینوں ملزمان کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں