بہاولپور، کرپشن،ناقص کارکردگی اور شکایت پر متعدد پولیس ملازمین کو سزائیں

منگل 12 فروری 2013 19:42

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) ڈی پی او سہیل حبیب تاجک نے کرپشن،ناقص کارکردگی اور شکایت پر متعدد پولیس ملازمین کو سزائیں دیدی ہیں۔ پولیس لا ئن میں اردل روم میں 14ملازمین پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے سب انسپکٹر محمد اکرم کی ایک انکریمنٹ روکنے،اے ایس آئی عبدالمجید، اے ایس آئی محمد شبیر اور اے ایس آئی سعید احمد کی ایک سال کے لیے ترقی روکنے کی سزا سنائی جبکہ4پولیس اہلکاروں کو سنشور اور دیگر کے شوکاز نوٹس کو داخل دفتر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں