بہاولپور،محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے بوگس بل بنا کر سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوالنے،سٹاک رجسٹر میں درج لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری سامان غائب ہونے کا انکشاف

جمعرات 21 فروری 2013 22:56

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21فروری۔2013ء)محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے بوگس بل بنا کر سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوالنے اورسٹاک رجسٹر میں درج لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری سامان غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک بہاولپور میں سپرنٹنڈنٹ محمد افتخار اور سینئر کلرک محمد ایوب ثاقب کی مبینہ ملی بھگت سے دفتر کیلئے سٹیشنری،تولیے اور اشیاء کی خریداری ظاہر کرکے بوگس بلوں کے ذریعہ سرکار ی خزانے سے بل پاس کروانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جبکہ خریدی گئی اشیاء سٹاک رجسٹر درج لیکن موقع پر موجود نہیں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سٹاک رجسٹر میں 33عدد سیلنگ فین ،گاڑی نمبری967/BRBکا اے سی،سائیکل اور کمپیوٹر ٹیبل اورکرسی موجود ہیں لیکن محکمہ کے اہلکاروں نے یہ اشیاء غائب کر دی ہیں اور موقع پر ان کا کوئی وجود نہیں ہے۔ایسی طرح لاکھوں روپے مالیت کی دیگر اشیاء سٹاک رجسٹر میں موجود ہے مگر عملا یہ چیزیں ملی بھگت کر کے غائب کردی گئی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود ملوث اہلکاروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔شہر ی اور سماجی حلقوں نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں