بہاولپور،آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کا پرویز مشرف کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرے باز ی

پیر 22 اپریل 2013 21:34

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے باز ی کی۔

(جاری ہے)

پیر کو فرید گیٹ پر آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی حلقہ 271سے امیدوار شکیل قریشی اور پی پی272سے امیدوار سید یوسف شاہ کی قیادت میں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشر ف کے حق میں شدید نعرے بازی اور رہائی کا مطالبہ کیا ۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف محب وطن اور سچے پاکستانی ہیں اور اپنے دور اقتدار میں پاکستان کی معاشی اور مالی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا۔مقررین نے کہا کہ ہم اپنے قائد پر جھوٹے مقدمات کی پرزور مذمت اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس موقع پر کارکنوں نے \"یا اللہ یار سول،پرویز مشرف بے قصور\"اور دیگر نعرے لگائے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں