روٹی ،کپڑا اورمکان کے جھوٹے وعدے کرنیوالوں کو عام انتخاب میں عبرتناک شکست ہوگی ،(ن)لیگ ملک کوموجودہ بحرانوں سے نکا لنے کی صلاحیت رکھتی ہے،مسلم لیگ(ن) نے ملک سے غربت ،جہالت،توانائی کے بحران اور دہشت گردی سے خاتمے کیلئے عملی پروگرام دے دیا ہے،عام آدمی کی انصاف تک رسائی یقینی بنائی جائے گی، مسلم لیگ(ن) خواتین وونگ کی ڈویژنل آرگنائز بیگم پروین مسعود بھٹی کاخواتین سے خطاب

پیر 22 اپریل 2013 21:34

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) خواتین وونگ کی ڈویژنل آرگنائز بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ روٹی ،کپڑا اورمکان کے جھوٹے وعدے کرنیوالوں کو عام انتخاب میں عبرتناک شکست ہوگی۔ مسلم لیگ (ن )ہی ملک کوموجودہ بحرانوں سے نکا لنے کی صلاحیت رکھتی ہے اورمسلم لیگ(ن) نے ملک سے غربت ،جہالت،توانائی کے بحران اور دہشت گردی سے خاتمے کے لئے عملی پروگرام دے دیا ہے۔

عام آدمی کی انصاف تک رسائی یقینی بنائی جائے گی ۔ وہ پیر کوبندرہ بستی میں لیگی کارکن کنیز نور کی رہائش گاہ پر خواتین سے خطاب کر رہی تھیں۔بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) نے اپنے دور اقتدار میں ملکی تعمیر وترقی، سلامتی وبقا قومی خوشحالی کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی جبکہ پیپلزپارٹی کی حکومت گذشتہ پانچ سالوں میں ملک دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اورمہنگائی اور بے روز گاری کا آسیب بڑھتا ہی گیا جس کی وجہ سے لوگ خود کشیوں اور فاقوں پر مجبور ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں قیام پاکستان جیسے جذبے کوبروئے کار لا کر پوری دلجمعی سے ووٹ ڈالیں اور11مئی کو کرپٹ اور مفاد پرست امیدواروں کو مسترد کر دیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی ،غربت، مہنگائی کا خاتمہ اور ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیر ے ختم کرکے ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی جہاں ہر شہری کو باعزت روزگار میسر ہو گا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست کی امیدوار لیگی کارکن حسینہ بیگم،شریفاں بی بی،عائشہ اسماعیل،مس ساجدہ،مس صدف اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں