نگران حکومت نے پرویز مشرف کے خلاف کاروائی نہ کرکے جانبداری کا ثبوت دیا ، عدلیہ کرپٹ افراد کے خلاف فیصلہ دیدے تو عوام کو پتہ چل جائیگا کہ یہ کتنے بڑے ڈاکولیٹرے ہیں ،پہلی مرتبہ عوام کی سوچ میں تبدیلی پیدا ہوئی ہے ،زرداری حکومت کے تماممنصوبوں میں سب سے زیادہ کرپشن ہوئی ہے، امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترکا عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 27 اپریل 2013 20:54

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27اپریل۔ 2013ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے پرویز مشرف کے خلاف کاروائی نہ کرکے جانبداری کا ثبوت دیا ہے اگر عدلیہ کرپٹ افراد کے خلاف فیصلہ دیدے تو عوام کو پتہ چل جائیگا کہ جنہیں اسمبلیوں میں بھیجا تھا وہ کتنے بڑے ڈاکولیٹرے ہیں۔ گزشہ 5سال تاریخ کے سیاہ دور کا حصہ ہیں۔

پہلی مرتبہ عوام کی سوچ میں تبدیلی پیدا ہوئی ہے ۔زرداری حکومت نے جو بھی منصوبے بنائے ان میں سب سے زیادہ کرپشن ہوئی ہے۔ ہرادارے نے ترقی کی بجائے ریکارڈ تنزلی کا سفر کیا ہے ۔وہ ہفتہ کو خورشید ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ انصاف کی حکمرانی کیلئے ہرادارہ عدلیہ سے تعاون کرے۔

(جاری ہے)

نگران حکومت بھی سابقہ حکومت کے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔

جماعت اسلامی ملکی سالمیت اور خو دمختیاری پر کسی قسم کے سمجھوتہ پر سودا نہیں کرئے گی نشان ترازو جماعت اسلامی کی کامیابی کی دلیل ہے اگر اللہ تعالی نے جماعت اسلامی کو اقتدار بخشا تو موجودہ نظام کی بجائے قرآن وسنت کا نظام نافذ کیا جائے گا اسی سے تبدیلی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ انتخابات میں منتخب نمائندوں نے ملکی خزانہ خوب لوٹا قومی خزانہ مین جو کچھ جمع ہوتا رہا اس کی لوٹ کھسوٹ جاری رہی اور لوٹی دولت غیر ملکی بنکوں میں جمع ہوتی رہی جماعت اسلامی لوٹی دولت واپس لا کرعوامپر خرچ کرئے گی ۔

انہوں نے عوام سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے معیشت کی تباہی اور انڈسٹری کی غیر ممالک میں منتقلی سابقہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اس موقع پر امیر شہر نصراللہ خان ناصر اور محمد عاشق سہو ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں