مسلم لیگ(ن) ملک کو کشکول معیشت سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریگی ،پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے اورجنوبی ایشیاء میں طاقت کاتوازن برقراررکھنے کا سہرا میاں نوازشریف کوجاتا ہے، مسلم لیگ(ن)خواتین وونگ کی ڈویژنل آرگنائزربیگم پروین مسعود کا یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

منگل 28 مئی 2013 19:19

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28مئی۔2013ء) مسلم لیگ(ن)خواتین وونگ کی ڈویژنل آرگنائزبیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ملک کو کشکول معیشت سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریگی۔ پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے اورجنوبی ایشیاء میں طاقت کاتوازن برقراررکھنے کا سہرا میاں نوازشریف کوجاتا ہے ۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے مسلم لیگی خواتین عہدیداروں اورکارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔

بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا کہمیاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے کبھی بدترین بیرونی دباؤکے باوجود قومی مفادات پرسمجھوتہ نہیں کیا ۔میاں نواز شریف کا بیرونی پیشکشوں کو ٹھکرا کر ایٹمی دھماکہ کرنے کا جرأت مندانہ فیصلہ قابل فخر ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے قائدنے مادروطن پاکستان کوایٹمی طاقت بنادیا اوراگرجمہوریت پرشب خون نہ ماراجاتا توآج پاکستان ایک معاشی طاقت ہوتا اورہمارے ہاں اندھیروں کانام ونشان تک نہ ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت توانائی بحران جلد حل کر لے گی۔اس موقع پر نامزد رکن صوبائی اسمبلی حسینہ بیگم،مسز بلیغ الرحمن،طاہر جمشید،عفت جاوید،سعدیہ نعمان،رضوانہ خالد،نورجہاں نعیم،ساجد حنیف،مسز تبسم ضیاء ایڈووکیٹ،مسز عظمت عارف،گوہر ابرار،کنیز نور،تسلیم صدیقی،سلمی بیگم،تسلیم ناز،شریفاں بیگم،سردارں مائی،افشاں رانااور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر یوم تکبیر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعامانگی گئی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں