حکومت پنجا ب رمضان المبارک میں عوا م کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے4ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی تمام اشیائے خوردونوش کے معیار ،مقدار اور قیمت میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،رکن قومی اسمبلی بیگم پروین مسعود بھٹی کی سستا رمضان بازار کے دورے کے دوران گفتگو

جمعرات 11 جولائی 2013 22:26

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11جولائی۔ 2013ء) رکن قومی اسمبلی بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت پنجا ب رمضان المبارک میں عوا م کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے4ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی تمام اشیائے خوردونوش کے معیار ،مقدار اور قیمت میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وہ یہاں سستا رمضان بازار کے اچانک دورے کے دوران گفتگو کر رہی تھیں۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حسینہ بیگم اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عمرانہ اجمل بھی ہمراہ تھیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں عام آدمی کو سستی اور معیاری اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام شہروں میں ساڑھے تین سو سستے رمضان بازار قائم کر دئیے ہیں جہا ں عام بازارسے کم نرخوں پر معیاری اشیاء و افر مقدار میں موجود ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور میاں حمزہ شہباز سمیت صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔بیگم پروین مسعود بھٹی نے رمضان بازار میں قیمتوں کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عمرانہ اجمل نے مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنیوالے دکانداروں کو جرمانہ عائد کیے۔ انہوں نے ہدایت کہ گرانفرشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے بتایاکہ رمضان المبار ک میں پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پرقیمتوں کی مانیٹرنگ کرینگے تاکہ کوئی ناجائز منافع خوری نہ کرسکے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں