بہاولپور،ضمنی انتخابات میں صوبائی حلقہ پی پی292سے 10،پی پی 289سے 24امیدوار حصہ لے رہے ہیں

پیر 15 جولائی 2013 22:23

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جولائی۔ 2013ء) 22اگست کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں صوبائی حلقہ پی پی292سے 10امیدوار اور پی پی 289سے 24امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ضلع رحیم یار خان کے حلقہ PP-289اور PP-292میں ضمنی انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمشن کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر ایم اے مسرت نے بتایا کہ ان 2حلقوں میں 241پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں PP-289میں126اور PP-292میں115پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 22اگست کو ہونے والے اس الیکشن میں PP-292سے 10امیدوار اور PP-289سے 24امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ اجلاس میں پولنگ کے دوران امن و امان قائم کرنے اور پولنگ سٹاف کو بمعہ میٹریل پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں