بہاولپور‘ دوستوں کے ہمراہ تفریح کیلئے جانیوالا نوجوان ہیڈ لال سوہانرا میں ڈوب کر جاں بحق

پیر 12 اگست 2013 16:33

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12اگست 2013ء)دوستوں کے ہمراہ تفریح کیلئے جانیوالا نوجوان ہیڈ لال سوہانرا میں ڈوب کرہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

احمدپوری گیٹ کارہائشی محمد ضیاداپنے دوستوں کے ہمراہ لال سوہانرا نیشنل پارک سیر وتفریح کیلئے گیا اور اپنی گاڑی نہرکے کنارے کھڑی کرکے باہر نکلا تو توازن برقرارنہ رکھ سکا اور نہرمیں جاگرا ۔وقوعہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ،پولیس کا عملہ اور محکمہ انہار بغدادسب ڈویژن کے ایس ڈی او ملک اقبال یوسف موقع پرپہنچ گئے۔ ریسکیو1122 کے غوطہ غوروں نے رات گئے تک ڈوبنے والی کی لاش تلاش کرتے رہے آخری اطلاعات تاحال نعش تلاش جاری تھی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں