بہاولپور،ملک کی معاشی صورتحال خطرناک ہوچکی ہے، سیدذیشان اختر

حکومت زرداروں، سرمایہ داروں، ذخیرہ اندوزوں اور عوام کی جیب کاٹنے والے مافیا کی محافظ بن گئی ہے،نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب

جمعرات 26 نومبر 2020 16:49

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سیدذیشان اختر نے کہاہے کہ ملک کی معاشی صورتحال خطرناک ہوچکی ہے، حکومت زرداروں، سرمایہ داروں، ذخیرہ اندوزوں اور عوام کی جیب کاٹنے والے مافیا کی محافظ بن گئی ہے۔ عوام کیلئے گندم، آٹا، چینی، چاول، چکن، ٹماٹر، ادرک، انڈے، خوردنی تیل، آلو، لہسن پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کی رفتار ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان جس اقتصادی بہتری کے دعوے کر رہے ہیں، وہ اونچے درجے کی ایلیٹ کلاس کی خوشحالی ہے۔ غریب، متوسط طبقہ، تنخواہ دار اور پنشنرز کیلئے زندگی گزارنا ناممکن ہوگیا۔ مہنگی بجلی، گیس، تیل پیداواری لاگت میں اضافہ کا باعث ہے جس سے مہنگائی، بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ افراط زر سے عوام کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن قیادت کو عوام کی حالت زار سے کوئی سرکار نہیں۔ جماعت اسلامی کی عوامی تحریک غریب، مظلوم اور پسے ہوئے طبقہ کی آواز ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں