رمضان المبارک ، بہاول پورمیں واپڈا کی بدترین لوڈشیڈنگ کاآغاز

بدھ 16 جولائی 2014 18:27

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) رمضان المبارک ، بہاول پورمیں واپڈا کی بدترین لوڈشیڈنگ کاآغاز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ،سارا دن ہردس منٹ کے بعد بجلی کی آنکھ مچولی جاری ،نمازتراویح سمیت نمازوں کے اوقات میں خاص طورپر بجلی کی بندش کی جانے لگے روزہ داروں کاواپڈا بہاول پور کے ایس ای سے لیکر لائین مین تک جھولیاں اٹھااٹھاکربددعائیں ،ایسی بدترین جمہوریت سے وہ آمریت بہترہے جس میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی نہیں کی جاتی شہریوں کے تاثرات تفصیل کے مطابق شہریوں محمدعمران رشید،محمدکامران رشید،فرحان شاہ، لیاقت بھٹی، کامران عزیز گوپانگ چوہدری سفیان ارائیں،محمدیوسف، عرفان سدوزئی ودیگرنے بتایا کہ بہاول پورمیں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی واپڈا بہاول پورنے پہلے روزہ سے ہی روزہ داروں پرظلم کے پہاڑ توڑ دیئے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیاگیا اور بہاول پورمیں 10 سے 12 گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جانے لگی اور گذشتہ تین روز سے لوڈشیڈنگ کی انتہاء کردی گئی جبکہ جن اوقات میں بجلی فراہم کی جارہی ہے اس گھنٹہ میں بھی ہردس منٹ کے بعد بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس کے باعث ایک گھنٹہ کی بجلی کی فراہمی میں بھی 30 منٹ کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے انہوں نے کہاہردس منٹ کے بعد کی جانیوالی لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلوں برقی آلات خاص طورپر پانی کی موٹریں فریج جل گئے جبکہ عام شہری ان حالات میں ذہنی مریض بن چکے ہیں انہوں نے کہاکہ اللہ واپڈا والوں کوغارت کرے ان لوگوں نے نمازتراویح سمیت نمازوں کے اوقات کار میں بجلی کی بندش کو معمول بنالیاہے جس کے باعث روزہ داروں اورنمازیوں کو نمازوں اور تراویح پڑھنے میں شدیدمشکلات کاسامناہے جبکہ مساجد میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث نمازیوں کووضو کاپانی بھی دستیاب نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ ایسی بدترین جمہوریت سے وہ آمریت بہترہے جس میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی نہیں کی جاتی انہوں نے بہاول پورواپڈا کے ایس ای سی لیکر لائن مین تک کوجھولیاں اٹھاکر بدعائیں دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نوازشریف اور وفاقی وزیرپانی وبجلی سے میپکوبہاول پورکے زمہ داران اور افسران کے خلاف سخت کاروائی اورانکے عہدوں سے برطرف کرنے کامطالبہ کیا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں