بہاول پور،لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر 8 اونٹ ہلاک

بدھ 16 جولائی 2014 18:30

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) بہاولپور راما ں ریلوے پھاٹک پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر 8 اونٹ ہلاک ۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب اونٹ ریلوے پٹری کو کراس کر ہے تھے۔

(جاری ہے)

کہ تیز رفتار ٹرین نے 8 اونٹوں کو کچل ڈالا تفصیل کے مطابق ، بہاولپور راما ں ریلوے پھاٹک کے قریب کا رہائشی اپنے اونٹوں کو لے کرذخیرہ کی جانب جارہا تھا کہ اچانک لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس آگئی جس کی زد میں آکر 8 اونٹ ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے بعد ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ۔جس کہ باعث ٹرین ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی ۔ ٹریک کو کلیئر کرنے کے بعد ٹرین کو کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں