بہاول پور ،کمشنر کیپٹن (ر) جاوید اکبر کا یوم آزادی کے موقع پر وکٹوریہ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کا دورہ

جمعرات 14 اگست 2014 20:35

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن (ر) جاوید اکبر نے یوم آزادی کے موقع پر بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی اور ان میں پرچم ، مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرز رانا شہزاد سعید، ملک محمد رمضان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عمرانہ اجمل، ایم ایس ڈاکٹر ارشادحسین، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد خلیق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کمشنر کیپٹن(ر) جاوید اکبر نے چلڈرن وارڈ میں بچوں کی نرسری اور ٹی بی وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر ارشاد حسین سے بات چیت کرتے ہوئے چلڈرن وارڈ میں ناکافی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں موجود سہولتوں میں اضافہ کی سفارشات پیش کی جائیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کے تعاون سے ہسپتال میں سہولتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں