بہاولپور ‘ باراتیوں کی ایک بس کے حادثے میں خاتون سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ‘ دس زخمی

ہفتہ 23 اگست 2014 13:11

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) بہاولپور میں ملتان سے خانپور جانے والی باراتیوں کی ایک بس کے حادثے میں خاتون سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق بس موٹر وے پولیس کے دفتر کے سامنے زیورات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کیلئے رکی تھی کہ پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر دھماکے سے ٹکرا گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 6 افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔ دس افراد شدید زخمی بھی ہوئے زخمیوں کو بہاول پور کے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں