ایمپائر کی انگلی نہیں اٹھے گی کیونکہ وہ بندوق کے ٹر یگر پر ہے اگر چل گئی توپوار سسٹم ڈی ریل ہو جائیگا ،عمران خان کنوارا ہی رہ جائے گا، جے یو آئی(ف) بہاول پور

پیر 25 اگست 2014 19:35

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت الرحمان نے کہا ہے کہ ایمپائر کی انگلی نہیں اٹھے گی کیونکہ وہ بندوق کے ٹرایگر پر ہے اگر چل گئی توپوار سسٹم ڈی ریل ہو جائیگا اور عمران خان کنوارا ہی رہ جائے گا۔قادری اور عمران شو کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔اقتدار کیلئے ملکی معیشت کو تباہی کی جانب گامزن کرنیوالے دونوں نام نہاد سیاستدان ملک میں امن و امان کی فضا خراب کرنے اور مزید بحرانوں کی جانب دھکیلنے کی بجائے اپنے ٹھکانوں پر واپس چلے جائیں ۔

وہ جے یو آئی کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔علامہ شفقت الرحمان نے مزید کہا کہ آزادی اور انقلاب مارچ کے نام پر دئیے جانے والے دھرنوں سے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ ملک کے خلاف سازش ہے۔

(جاری ہے)

سول نافرمانی اور بجلی گیس سمیت دیگر بلز ادا نہ کرنے کا مشورہ دینے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تمام اپوزیشن اور حکومتی جماعتیں جمہوریت ‘پارلیمنٹ ‘آئین اور قانون کے ساتھ ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں جمہو ریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی سے ملک مضبوط ‘تر قی یافتہ اور خوشخال ہو گا اور جو لوگ ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتے ہیں وہ ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام جمہو ریت کے خلاف ہونیوالی سازشوں کوناکام بنائے گی۔جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہا کہ تحریک انصاف کے استعفوں سے ملکی سیاست پر کوئی اثر نہ پڑے گا کیونکہ منتخب پارلیمنٹ کی11 جماعتیں قومی اسمبلی میں جمہوریت سے اظہار یکجہتی کر چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں