بہاول پور، پولیس چوکی میں حوا کی بیٹی کی عزت کا سودا ہونے لگا مبینہ طور بھاری رشوت لیکر زیادتی کے ملزم کو چھوڑنے کی تیاریاں ہونے لگی

منگل 26 اگست 2014 16:59

بہاول پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء ) پولیس چوکی میں حوا کی بیٹی کی عزت کا سودا ہونے لگا مبینہ طور بھاری رشوت لیکر زیادتی کے ملزم کو چھوڑنے کی تیاریاں ہونے لگی تفصیل کے مطابق چند روز قبل چک آٹھ بی سی کا فواد خان ا ور ٹبہ بدر شیر کے رہائشی ڈھولن بلوچ نے شادی شدہ خاتون نازیہ اور اس کے کمسن بچے کو گاڑی میں زبردستی ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور دس روز تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور بعد ازاں نازیہ کو دارامان چھوڑ گئے متاثرہ خاتون کے ماموں کی درخواست پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم تاحال فرارہے متاثرہ خاتون کے ورثاء نے پولیس چوکی سیٹ لائٹ ٹاؤن کے انچارج پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس چوکی انچارج سب انسپکٹر اقبال نے اتنے دن گزر جانے کے بعد نہ تو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور نہ ہی دوسرا ملزم ڈھولن بلوچ کو گرفتار کیا ہے الٹا گرفتار ملزم فواد خان کو مبینہ طور ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لیکر چھوڑا جارہا ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب ،چیف جیسٹس پاکستان ،آر پی او بہاول پور سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں