بہاول پور، این جی اوز اورفاونڈیشن کی ستائی ہوئی لڑکیوں کی فریادپر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی

ہفتہ 13 ستمبر 2014 19:25

بہاول پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) این جی اوز اورفاونڈیشن کی ستائی ہوئی لڑکیوں کی فریادپر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، محکمہ سوشل ویلفیئرکو لڑکیوں کااستحصال کرنے والی این جی اووزاورفاونڈیشن کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایت،شہریوں کا ضلعی انتظامیہ کے مثبت اقدام پرخراج تحسین تفصیل فاونڈیشن کی ستائی ہوئی مظلوم لڑکیوں کی فریاد اخبارات میں شائع ہونے کے بعدڈسٹرکٹ کوارڈینشن بہاول پورعمران سکندربلوچ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے سینئر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بہاول پورکو ہدایت جاری کیں کہ جونام نہاد این جی اووز یافاونڈیشن غریب اورنادار بچیوں کی مجبوری کافائدہ اٹھاتے ہوئے انکا استحصال کررہی ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے ان ہدایات کی روشنی میں دفتری چٹھی نمبر5145 کے تحت ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئرمحمدعزیرنے تمام این جی اووز اورفاونڈیشن کو تحریری طورپر تنبہ کی ہے اپنی صفوں میں سے کالی بھیڑوں اور بدنام زمانہ افراد کوباہرنکال دیں اورجواین جی او یافاونڈیشن گھناونے کھیل میں ملوث ہے اسکی نشاندہی کرکے اپناقومی فریضہ نبھائیں زرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے لڑکیوں ا،ص ،س ،ج ،م اورنجمہ ملک نے وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کمشنر بہاول پور ڈویژن اور ڈی سی او عمران سکندربلوچ سے استدعاکی تھی کہ چیک اینڈ بیلنس کے تحت بعض نام نہاد این جی اووز اور فاونڈیشن کی تحقیقات کرائی جائیں تو دودھ کادودھ اورپانی کاپانی سامنے آجائے گا انہوں نے الزام عائد کیاتھا کہ چھوٹی عمر کی لڑکیوں کو سلائی کڑھائی ،کمپیوٹر سکھانے اورپرکشش تنخواہوں کے بہانے بلاکر سبز باغ دکھائے جاتے ہیں اور بعدازاں اپناکام ہوجانے پر ادارہ سے نکال دیاجاتاہے اورلڑکیوں کے احتجاج پر شدید نتائج اورمعاشرہ میں بدنام کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں یہ سفاک اورظالم لوگ تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد دفترتبدیل کرکے نئے سرے ناواقف لوگوں کودھوکہ دیتے ہیں ان متاثرہ لڑکیوں کاکہناہے کہ اگر محکمہ سوشل ویلفیئر کسی بھی سوسائٹی تنظیم یافاونڈیشن کورجسٹرڈ کرنے سے قبل اچھی طرح چھان بین کرلیاکرے تومعصوم لڑکیوں کی زندگیاں بربادنہ ہوں اورہماراوسیب بدنامی سے بچ جائے ان لڑکیوں نے دیگروالدین سے بھی استدعاکی ہے کہ گورنمنٹ یاسنجیدہ تنظیموں کے علاوہ نام نہاد سماجی تنظیموں اورخاص طورپر فاونڈیشن سے اپنی معصوم بیٹیوں کو دوررکھیں انہوں نے کہاکہ والدین بیٹیوں کوبوجھ نہ سمجھیں اگرکوئی ہنرسکھاناہے تو گورنمنٹ کے اداروں یامستند خواتین سے رابطہ کریں دریں اثناء محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے سختی کرنے پر فراڈ تنظیموں اور فاونڈیشن نے وقتی طورپر خاموشی اختیار کرلی ہے جبکہ ان اداروں کو کرائے پر دینے والے مالک مکانات نے بھی انکو دفترخالی کرنے کے نوٹس دے دیئے ہیں اور ارباب اختیار کی جانب سے نامعقول لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنے پر اہل محلہ نے بھی کمرکس لی ہے بندرہ پلی پرقائم ایک فاونڈیشن کے دفتر کو مالک مکان نے خالی کرالیااہل محلہ کے مطابق فاونڈیشن کے انچارج نے بہت سی معصوم لڑکیوں کے ساتھ فراڈ کیا اور انکی تنخواہیں بھی نہیں دیں جس بناء پر اہل محلہ نے مالک مکان کے ساتھ ملکر انہیں وہاں سے نکال دیا اور دفترکوتالالگادیا اہل محلہ غلام محمد ، عامرفرید،نورمحمد،ارشدبلوچ اوررفیق احمدنے ڈی سی او بہاول پورعمران سکندربلوچ اور دیگر تمام ارباب اختیار کوخراج تحسین پیش کی اورتوقع ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اسی طرح عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنامثبت کرداراداکرتی رہے گی ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں