بہاولپور، عیدقرباں کی آمد زہریلی شراب کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں انسانی جانوں کوخطرہ ،

جمعرات 25 ستمبر 2014 20:38

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) عیدقرباں کی آمد زہریلی شراب کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں انسانی جانوں کوخطرہ ،عیدقرباں کی قریب آتے ہی بہاولپور اوراس کے گردونواح میں بڑے پیمانے پرشراب کی تیاری کاسلسلہ شروع ہوگیا جبکہ مذکورہ علاقوں میں منشیات فروش بھی سرگرم ہوگئے تفصیل کے مطابق کشیدہ کاروں نے ہزاروں لیٹرشراب کشید کرکے سٹاک کرلی ہے جوکہ عیدقرباں کے موقع پرفروخت کی جائیگی عیدین کے موقع پرشراب کشید کرکے فروخت کرنامذکورہ علاقوں میں پولیس کشیدہ کاروں ومنشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان سے حصہ لے کر اپنی عیدی کھری کررہے ہیں جونہ صرف مذہبی تہوار کے موقع پرشراب نوشی کھلے عام کی جاتے ہے بلکہ اکثراوقات کسی بڑے جانی ومالی نقصان کاپیش خیمہ بھی ثابت ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

عید کے نزدیک آتے ہی شراب فروشوں کاروبار چمک بڑامختلف قسم کے کیمیکل استعمال کئے جانے لگے جس سے کئی بیماریاں پھیلنے کاخدشد ہے،شہریوں نسیم اختر، ندیم ظہور، چوہدری سفیان ارائیں ، لیاقت بھٹی، کامران عزیزگوپانگ ودیگر نے ڈی پی او بہاولپور سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں