آصف علی زرداری ایک محب وطن ، دیانتداراورپاکستان کے ہردلعزیزسیاستدان ہیں ،خان محمد حسین آزاد ایڈووکیٹ،

پی پی پی رہنماؤں کے خلاف عمران خان کے جھوٹے، من گھڑت اورغیرشائستہ بیانات قابل مذمت ہیں ،پی پی رہنما

ہفتہ 27 ستمبر 2014 18:52

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) آصف علی زرداری ایک محب وطن ، دیانتداراورپاکستان کے ہردلعزیزسیاستدان ہیں پی پی پی کے رہنماؤں کے خلاف عمران خان کے جھوٹے من گھڑت اورغیرشائستہ بیانات قابل مذمت ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ممبرفیڈرل کونسل ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی خان محمدحسین آزادایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان اورطاہرالقادری آئین کونہیں مانتے اورپاکستان کی سالمیت کے خلاف ایک گھناونی سازش کے تحت پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے اسلام آباد میں دھرنے لگائے بیٹھے ہیں پارلیمنٹ کوچاہیے کہ وہ بغاوت کے جرم میں عمران خان اورطاہرالقادری پرغداری کے مقدمات چلاکر انہیں قرارواقعی سزادے انہوں نے کہاکہ طالبان کے حمایت یافتہ عمران خان نے طالبان کی پالیسی کوتسلیم کیاوہ کیسے محب وطن ہوسکتے ہیں مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر پرویز مشرف کی حمایت کرکے اسلام آباد میں 32 کنال حاصل کرکے گھربنایا نوازشریف سے شوکت خانم ہسپتال کیلئے پلاٹ حاصل کیا اوربھاری رقوم لیں انہوں نے کہاکہ اسرائیل اورپاکستان مخالف دشمن ملک عمران خان کو فنڈنگ کررہے ہیں عمران خان بتائیں کہ دھرنوں پراربوں روپے کہاں سے خرچ ہورہاہے جیواور میرشکیل الرحمان کی مخالفت اے آروائی ٹی وی چینل کی ایماء پر کی گئی ہے کیونکہ اے آروائی والے دھرنوں کی کوریج کاخصوصی اہتمام کرتاہے یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ گذشتہ رات اے آروائی کے اینکر مبشرلقمان خودعمران خان کے ساتھ دھرنوں میں کھڑاتھا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی میڈیا کی آزادی پریقین رکھتی ہے اس لئے وہ جیو اورجنگ گروپ کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کوغیرقانونی سمجھتی ہے آخر میں انہوں نے پی پی پی میں چوہدری عبدالغفور بھٹواء ، فرازمنیرچوہدری ، محمدعبدالرشیدانجم، جام یاسر، محمدابرھیم شیخ،نذیراحمدبھٹہ، ملک عبدالمالک، احمدفوادملک، خان اقبال، سعیدعالم ، میاں محمدبہار، حافظ منیرایڈوکیٹس کی شمولیت کااعلان کیا جنہوں نے آصف علی زرداری کی مکمل حمایت اوربلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکیا ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں