ملک میں عدل کے نظام کورائج کرنے کے لیے پوری قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے، وسیم اختر

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 23:45

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وپارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک میں عدل کے نظام کورائج کرنے کے لیے پوری قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے،68 سالوں میں قوم نے اس ملک کے اقتدار پر صرف چہروں کو تبدیل ہوتے دیکھا ملک میں صرف تین کمپنیاں حکومت کرتی رہی جس کے نتیجے میں قوم کو مہنگائی ،بے روزگاری ،دہشتگردی،بدعنوانی، کرپشن اور لاقانونیت جیسے مسائل برداشت کرنے پڑے وہ ماڈل ٹاؤن اے میں شباب ملی کے ذمہ داران سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے سمندر میں پورا ملک ڈوبا ہوا ہے تھانے دوکانوں میں تبدیل ہو چکے ہیں حکمرانوں کی ایمپورٹڈ پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے ان تمام مسائل کا حل ایک شاندار اسلامی انقلاب ہے جس کے لیے جماعت اسلامی روز اول سے جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے مذید کہا کہ اسلامی انقلاب اس ملک کا مقدر بن چکا ہے اور اس انقلاب کے لیے شباب ملی کے نوجوان ہر اول دستہ کا کردار ادا کرئے گئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نیا پاکستان نہیں بلکہ اسلامی پاکستان چاہیے کرپٹ حکمرانوں سے نجات اور شاندار اسلامی انقلاب کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے کیونکہ جماعت اسلامی بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں لانا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملک کے موجودہ کشیدہ حالات میں امن اور جمہوریت کو دوام بخشنے کے لیے جمہوری قوتوں اور حکومت کے درمیان افہا م وتفہیم کے ساتھ خلوص نیت سے کوششیں کیں انشاء اللہ جماعت اسلامی کی ان کوششوں سے ملک میں جمہوریت مضبوط اور توانا ہوگی امیر ضلع ڈاکٹر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ رب نے اس ملک کو بے حساب نعمتوں سے نواز ہ ہے مسلئہ صرف دیانت دار قیادت کا ہے اور اس ملک کو یہ قیادت جماعت اسلامی فراہم کر سکتی ہیں تقریب سے امیر شہر ڈاکٹر خالد اقبال،نائب امیر ضلع نصراللہ ناصر، شباب ملی کے ضلعی صدر کاشف اعجاز اور سٹی صدر فواد خان نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں