بہاول پور،پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کے پٹرول پمپ پر ملازمین کی تلخ کلامی،

سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے خاکروب کوہلاک کر دیا،سیکورٹی گارڈ گرفتار ،مقدمہ درج

جمعہ 10 اکتوبر 2014 19:17

بہاول پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما کے پٹرول پمپ پر ملازمین کی تلخ کلامی سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے خاکروب کوہلاک کر دیاپولیس نے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے ضلعی نائب صدر شیخ عباس رضا کے دبئی چوک پر واقع پٹرول پمپ پراقبال جوئیہ سیکورٹی گارڈ نے گزشتہ روز صبح 5 بجے معمولی تلخ کلامی پر شہباز مسیح خاکروب کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کینٹ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر ہلاک ہونے والے شہباز مسیح کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے وکٹوریہ ہسپتال بجھوادی

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں