شیخوپورہ میں تین وکلاء کے قتل پر بہاول پورمیں وکلاء احتجاجا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے

بدھ 5 نومبر 2014 19:09

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) شیخوپورہ میں تین وکلاء کے قتل پر بہاول پورمیں بدھ 5 نومبر کو وکلاء احتجاجا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے پورے پنجاب میں وکلاء نے کالی پٹیاں باندھ کراحتجاج کیا شیخوپورہ میں راناثناء اللہ ایڈوکیٹ اورانکے دوبیٹوں رانااویس اور راناشعیب ایڈوکیٹس کے قتل پر پورے پنجاب کی طرح بہاول پورمیں وکلاء احتجاج عدالتوں میں پیش نہ ہوئے صدرینگ لائرزایسوسی ایشن پنجاب YLA چوہدری فاروق بشیر،صدرڈسٹرکٹ بار بہاول پور ملک امتیاز اعوان، YLA کے خواجہ فیصل قیوم، چوہدری وقاص بشیر، چوہدری ثاقب ،عاصم چوہان ایڈوکیٹس اور ناصرتنویرضلعی کوارڈینیٹر کمپلینٹ سیل پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن ،نے اپنے مشترکہ بیان میں شیخوپورہ میں تین وکلاء کے بہیمانہ قتل پر شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اورآئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں