بہاولپور ، خواجہ سعد رفیق سے عوامی ایکسپریس پراے سی پارلر میں سیٹوں کا کوٹہ مقررکئے جانے کا مطالبہ

جمعرات 13 نومبر 2014 12:40

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) مقامی شخصیات آصف خان علی زئی‘ آفتاب احمد۔ دلشاد ندیم ہاشمی ۔حافظ اعجاز‘ مرتضی قریشی‘ جان محمد چوہان‘ ایوب سیال ‘مہر عبد الحمید ‘مسلم قریشی‘ چوہدری اسلم‘ ساجدبخاری ودیگر نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن ڈیرہ نواب صاحب پر خیبر میل ‘فرید ‘زکریا اور عوامی ایکسپریس پراے سی پارلر میں سیٹوں کا کوٹہ مقررکیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مختلف علاقوں میں جانے کیلئے ریزوریشن کیلئے بہاولپور جانا پڑتا ہے ۔جس سے ٹرین پر جانے کیلئے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں