بہاول پور، پولیس دوہرے قتل کے ملزمان کے خلاف دوماہ گزرنے کے باوجودکاروائی سے گریزاں

ہفتہ 15 نومبر 2014 16:49

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) پولیس دوہرے قتل کے ملزمان کے خلاف دوماہ گزرنے کے باوجودکاروائی سے گریزاں ، دوماہ قبل میرے دونوں بیٹوں کو میرے آنکھوں سے سامنے قتل کیاگیا اگرمجھے انصاف نہ ملاتو اپنے خاندان سمیت خودسوزی کرلونگا یہ با ت سعیدآباد موضع واہی موچیاں کے رہائشی محمدہاشم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتائی محمدہاشم نے بتایا کہ میں ایک ریٹائرٹیچرہوں اور سعیدآباد موضع واہی موچیاں تحصیل احمدپورضلع بہاول پورکارہائشی ہوں مورخہ 12 ستمبر2014 ء کی شب 12 مسلح افراد جن میں اسحق، ارشاد،مکی،اعجاز،پپی،جمیل، رفیق،اورپانچ نامعلوم مسلح افراد میرے گھرمیں گھس آئے انہوں نے میرے گھرمیں سوئے ہوئے دوبیٹوں عبدالوحیدعمر27 سال اور محمدنویداخترعمر17 سال جوکہ ایف ایس ای کاطالب علم تھا میری آنکھوں کے سامنے اندھادھندفائرنگ کرکے قتل کردیا میں نے اس واقع کی اطلاع پولیس اسٹیشن نوشہرہ جدید کودی جنہوں نے ملزمان کے خلاف زیردفعہ 302/324,452/109,148/149 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے دوماہ گزرنے کے باوجود پولیس انکے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے اورپولیس نے ابھی تک ان افرادکوگرفتار کرکے انکے خلاف چالان عدالت میں پیش نہیں کیا اورانہیں مہمان بناکرتھانے میں رکھاہواہے محمدہاشم نے بتایا کہ یہ کوئی اندھاقتل نہ ہے ملزمان کو میں نے اورمیری بیوی نے موقع پرشناخت کرلیاتھا لیکن پولیس تفتیش کے نام پرحقائق مسخ کرنے کی کوشش کرکے تفتیش کوطول دیاجارہاہے تاکہ حقائق کومسخ کرکے ملزمان کوفائدہ کیاجائے میری وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ، آئی جی پنجاب، آرپی او بہاول پور ڈی پی او بہاول پور سے استدعاہے کہ میرے بیٹوں کے قاتلوں کوفی الفور کیفرکردارتک پہنچایاجائے اورمجھے انصاف فراہم کیاجائے ورنہ میں اپنے خاندان کے ساتھ خودسوزی کرلونگا

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں