پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اور عوامی فلاح و بہودکیلئے پرووگرام کو اپنا مشن بنا لیا ، پارلیمانی سیکرٹری پنجاب سمیع اللہ چوہدری

پیر 17 نومبر 2014 12:12

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اور عوامی فلاح و بہودکیلئے پرووگرام کو اپنا مشن بنا لیا ہے۔ مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لئے وزیر اعطم میاں نوازشریف اپنے تمام تروسائل بروکارلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے ڈیرہ نواب صاحب میں سابق وفاقی وزیر محمدعلی درانی کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کی تعزیت کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا میاں شہبازشریف جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے ہے ہیں حالیہ دورہ لندن میں ملتان کیلئے اربوں روپے کے فنڈز سے مختلف منصوبوں کا اعلان انکی عوامی دوستی کا مظہر ہے انہوں نے کیا کہ دھرنے والے دھرنے جاری رکھیں اورملکی معیشت کو نقصان پہنچائیں ہم پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے سرگرم عمل رہیں گے اور میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں