بہاولپور ،بائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نو منتخب پنجاب بار کونسل کے ممبران کے اعزاز میں پروقار تقریب

پیر 24 نومبر 2014 23:34

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) بائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نو منتخب پنجاب بار کونسل کے ممبران کے اعزاز میں پروقار ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں نو منتخب پنجاب بار کونسل کے ممبران حاجی محمد افضل دھرالہ ‘ناصر جوئیہ ‘شیخ عبدالغفار ‘چوہدری نورحسن ‘ممتاز مصطفی اور سردار عبدالباسط خان نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ریاض احمد ‘جنرل سیکریٹری طارق محمودخان ‘ڈسٹرکٹ بار کے صدر امتیاز محمود اعوان ‘جنرل سیکریٹری سید فیصل عباس بخاری اور اراکین بار کا شکریہ ادا کیا اور وکلاء نے بھر پور شرکت کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی نو منتخب پنجاب بار کونسل کے ممبران نے پاکستان بار کونسل میں جا کر بہاولپور ڈویژن کی بھر پورنمائندگی کا عہد کیا کہ بہاولپور ڈویژن کے وکلاء کی محرومیوں کا ازالہ کر نے کا یقین دلا یا انہوں نے کہاکہ ہم بہاولپور ڈویژن کے وکلاء کی تمام مشکلات کو جلد از جلد حل کروایا جائے گا کیونکہ بہاولپور ہائیکورٹ بار ملتان اور روالپنڈی سے بھی قدیم ہے اور ان سے زیادہ محرومیوں کا شکار ہے ان کا جلد از جلد ازالہ کروایا جائے گا اس پر تمام وکلاء نے ان کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک امتیاز محمود اعوان ‘جنرل سیکریٹری سید فیصل عباس بخاری نے ہائیکورٹ بار میں پہلی بار اس تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں