بہاولپو ر،اسلامیہ یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں ہنگامہ آرائی ،اے ٹی آئی کے طلباء کی یونورسٹی کے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی جاری نمائش میں توڑ پھوڑ

پروفیسر علی حسن پر طلباء تنظیم کے کارکنان کا تشدد، ناک کی ہڈی ٹوٹ

جمعرات 4 دسمبر 2014 23:08

بہاولپو ر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) اسلامیہ یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں ہنگامہ آرائی ۔ انجمن طلباء اسلام کے طلباء کی یونورسٹی کے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی جاری نمائش میں توڑ پھوڑ ۔ ہنگامہ آرائی سے روکنے پر کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے پروفیسر علی حسن پر طلباء تنظیم کے کارکنان کا تشدد ، پروفیسر علی حسن کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں ہنگامہ آرائی دونوں طلباء تنظیموں کی جانب سے کیمپس میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق انجمن طلباء اسلام کے کارکنان اسلامیہ یونیورسٹی کے باہر فیسوں کی واپسی کے پر احتجاج کر رہے تھے ۔جبکہ ان طلباء سے کوئی اضافی فیسیں نہیں وصول کی گئیں ۔

(جاری ہے)

مسلح تنظیم کے کارکنان نے یونیورسٹی میں جاری کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی جاری نمائش میں دھاوا بول دیا ۔ پروفیسر علی حسن مسلح طلباء تنظیم کے کارکنان سے مزاکرات کے لیے پہنچے تو طلباء تنظیم کے کارکنان نے پروفیسر علی حسن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پروفیسر کی ناک کی ہڈی توڑ دالی جس وہ شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ، انجمن طلباء اسلا م کے کارکنان کے متعدد لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ زیاد

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں