اہلسنت والجماعت بہاول پورکے مرکزی رہنما کو گرفتارنہ کیاگیا تو 21 دسمبر کو ڈی پی او آفس کے سامنے بچوں سمیت خودسوزی کرلونگا، عبدالحمیدچنڑ کی پریس کانفرنس

ہفتہ 13 دسمبر 2014 19:06

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) اگراہلسنت والجماعت بہاول پورکے مرکزی رہنما کو گرفتارنہ کیاگیا تو میں 21 تاریخ کو ڈی پی او آفس کے سامنے اپنے بچوں سمیت خودسوزی کرلونگا ان خیالات کااظہار عبدالحمیدچنڑ نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا عبدالحمیدچنڑ نے کہا میں ہوت والا کارہائشی اور سرکاری ملازم ہوں اورذاتی زمیندارہ کرتاہوں مورخہ 4 دسمبربوقت پانچ بجے کاواقع ہے کہ عبداللہ کالونی کالونی کے ساتھ ایک ایکٹر رقبہ غلام یسین بلوچ کاہے جوکہ اس نے کاشت کرنے کیلئے مجھے دے رکھا ہے اوریہ ایکٹر میرے رقبہ سے ملحقہ ہے میں اپنے رقبہ پرموجودتھا کہ مذہبی تنظیم اہلسنت والجماعت بہاول پورکامرکزی عہدہ دارا پنے پرائیوٹ چارگن مین کلاشنکوف لیکر آگیا اور انہوں نے مجھے شدیدزدوکوب کیا اوربٹوں سے مضروب کیا جس سے میرابائیں بازوزخمی ہوگیا اورمجھے زبردستی گھسیٹ کراپنے کمرہ میں بندکردیا اورمحبوس رکھااس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دیکرمجھے چھوڑ دیا جس پرپولیس تھانہ صدر نے ایف آئی آر نمبر411-14 بجرم 337-H148-149.342-506-B کے تحت مقدمہ درج کرلیا لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس ملزم کوگرفتارکرنے سے گریزاں ہے انہوں نے کہاکہ اگراہلسنت و الجماعت بہاول پورکے مرکزی رہنما کوفوری گرفتارنہ کیاگیا تومیں 21 دسمبرکو احتجاجی ریلی پریس کلب بہاول پورتا ڈی پی او آفس نکالونگا اور اپنے خاندان سمیت خودسوزی کرلونگا اہل سنت والجماعت ضلع بہاول پور کے ضلعی سرپرست حاجی امیرعثمان کھنڈ، ضلعی صدر مفتی محمودالرحمان تحضیل صدر مولانامحمداکرم قاسمی، ضلعی جنرل سیکریٹری مولانامحمدعابدعثمانی، ضلعی سالاراعلی قاری محمداسمعیل فاروقی ، تحصیل نائب صدر راناعطاء اللہ ، تحصیل جنرل سیکریٹری خلیل احمدصدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہلسنت والجماعت ایک خالصتا مذہبی جماعت ہے جس کی بنیاد ملک میں خلافت راشدہ کے نظام کوقائم کرنے پررکھی گئی ہے اورمذکورہ شخص کا اہلسنت والجماعت سے کوئی تعلق نہ ہے اوراہلسنت والجماعت ناجائز کاموں میں مرتکب افرادکی شدیدمذمت کرتی ہے اورایسے افرادجوجماعت کے نام پر سیاسی مفادات حاصل کرتے ہیں کا اہلسنت والجماعت سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں