بہاولنگر، گیس لیک ہونے سے نوجوان جاں بحق ،موٹر سائیکل ،رکشہ تصادم سے ایک شخص جاں بحق ، تین افراد زخمی

پیر 5 جنوری 2015 20:53

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) گیزر کی گیس لیک ہونے کے باعث نوجوان جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل اور رکشہ ٹکرانے کے باعث ایک شخص جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلا ت کے مطا بق چشتاں روڈ بخشن خان کے قریب تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر رکشے پر سوار ایک آدمی جانبحق اور ایک عورت اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی زخمیوں میں شدید زخمی اللہ رکھا نامی آدمی کو زیادہ حالت خراب ہونے کے باعث بہاولہور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا دوسرے واقعہ میں ڈاہرنوالہ کے قریبی گاؤں چھے فورڈ کے رہائشی بوٹے کا پندرہ سالہ بیٹا رحمن واش روم میں نہانے گیا گیس گیزر کا گیس لیک ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔

(جاری ہے)

نوجوان کی ہلاکت کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی اور گھر میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں