بہاولپور ،ایس پی انوسٹی گیشن نے نجی ٹی وی کے بیورو چیف کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر بد ترین تشدد کی انتہاء کر دی

منگل 6 جنوری 2015 23:30

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) ایس پی انوسٹی گیشن بہاول پور نے نجی ٹی وی کے بیورو چیف کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر بد ترین تشدد کی انتہاء کر دی ۔ بیورو چیف کے مطابق ایس پی شبیر سیٹھار نے اپنے دفتر بلوا کر گرفتار کیا اور کمرے میں موجود دیگر افراد کو کمرے سے باہر نکال کر اس کے چہرے پر پیشاب کیااور تھانے بھجوانے کے بعد خود ہی تھانے جا کر سخت سردی میں ننگا کر کے شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کی خبر کسی کو بھی بتانے کی پاداش میں مذہبی منافرت پھیلانے کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکیاں دیں ۔

ایس پی کی جانب سے سینئر صحافی پر بدترین تشدد کیے جانے پر صحا فتی برادری سمیت سول سوسائیٹیز اور سیاسی حلقوں میں شدید پرتشویش کی لہر دوڑ گئی بہاولپو رمیں نجی ٹی وی کے بیورو چیف چوہدری سلیم کو ایس پی ایوسٹی گیشن شبیر سیٹھار نے جلا ل الدین بھٹی نامی ایک شخص کی جھوٹی درخواست پر جس میں کہا گیا تھا کہ چوہدی سلیم نے اسے موبائل فون کے ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے دھمکیاں دیں ہیں اور خود ہی اپنے موبائل کے ان باکس میں جعلی میسج بھیج کر محکمہ پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جس پر ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام معاملے کو ذاتی طور پر لیتے ہوئے چوہدری سلیم کو اپنے دفتر بلوا کر ہتھکڑی لگوا دی اور گرفتار کر ا دیا ۔

(جاری ہے)

چوہدری سلیم نے تھانہ سول لائیز میں بتایاکہ گرفتاری کے وقت ایس پی نے اپنے کمرے میں موجود دیگر پولیس اہلکاروں کو کمرے سے باہر نکال کر بربریت کا ثبوت دیتے ہوئے اس کے چہرے پر پیشاب کیا اور اس کے بعد بھی تسلی نہ ہونے پر تھانہ میں بھجوانے کے بعد خود تھانے پہنچ کر سخت سردی میں باہر نکال کر چار دن سے شدید ترین تشدد کا نشانابناتا رہا ۔چوہدری سلیم نے یہ بھی بتایا کہ ایس پی سمیت تھانہ سول لائین کے ایس ایچ او اور تفتیشی نے تمام تر تشدد کے بارے میں کسی کو بھی بتاتے سے منہ کیا اور د ھمکی دی کہ اگر ایسا کیا گیا تو مذہبی منافرت والے پھیلانے والے ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے کیس میں پھنسا کر دہشت گرد ثابت کر دیں گے ۔

تمام تر حالات و واقعات کے پیش نظر بہاولپور کی صحافتی برادری ،سول سوسائیٹی اور سیاسی حلقوں میں پولیس ایس پی کی جانب سے پاکستان کی تاریخ کا بدترین تشدد اور حوانیت سوز سلوک کرنے پر انتہائی تشویس پھیل گئی ہے اور پولیس کی دہشت سے شہر کا ہر شہری غیر محفوظ اور ہر صحافی انتہائی خطرے میں ہیں ۔اس حوالے سے ایس پی شبیر سٹھیار کا کہنا ہے کہ چودھری سلیم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ کوئی غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت نہیں کی گئی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں