بہاولپور چیمبر کا پٹرول کی شدید قلت پر اظہارِ تشویش

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:38

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسیٹھ محمد ارشد نے بہاولپور اور گردونواں میں پٹرول کی شدید قلت پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام الناس کو اس مشکل سے نجات کے لیے پٹرول کی سپلائی کو مکمل طور پر بحال کیا جائے تاکہ عوام کو بلارُوک ٹوک پٹرول دستیاب ہو سکے ۔

(جاری ہے)

صدرچیمبر نے بہاولپور کی لوکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپوں پر چھاپوں کے دوران کسی بھی اہلکار کوگرفتار نہ کیا جائے اور اگر کسی بھی پٹرول پمپ پہ اوَور چارجنگ کی جا رہی ہے تو اُس پٹرول پمپ کو جُرمانہ لگایا جائے کیونکہ گرفتاریوں کی وجہ سے پٹرول پمپ مالکان اِس وقت ہڑتال پر ہیں۔صدر چیمبر نے مطالبہ کیا ہے کہ اِس صورتحال پر مکمل طور پر قابو پایا جائے تاکہ عوام اس مشکل سے نجات پا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں