بہاولپور،مذہب تبدیل اورشادی سے انکار پر خاندان سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں، بہنوئی کامسلح ساتھیوں سمیت سالی کے گھرپردھاوا علاقہ پولیس کاملزمان کیخلاف کسی کاروائی سے انکار ،متاثرہ خاندان نے دادرسی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،17 فروری تاریخ سماعت مقرر

اتوار 15 فروری 2015 21:02

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15فروری۔2015ء) مذہب تبدیل اورشادی سے انکارکرنے پر خاندان سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں، بہنوئی کامسلح ساتھیوں سمیت سالی کے گھرپردھاوا علاقہ پولیس کاملزمان کیخلاف کسی کاروائی سے انکار متاثرہ خاندان نے دادرسی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،17 فروری تاریخ سماعت مقرر، اسلامی کالونی بلاک نمبر6 بہاولپورکی رہائشی عاصمہ گل دخترشریف آزاد گل نے ایس ایچ او تھانہ بغدادالجدید اوربعدازاں عدالت سیشن جج جسٹس آف پیس بہاولپورمیں گزاری گئی الگ الگ درخواستوں میں موقف اختیارکیاکہ سائلہ کی ایک بہن آسیہ گل جو ارشادحسین نامی شخص کے ڈنیٹل کلینک واقع اسلامی کالونی میں کام کیاکرتی تھی اس دوران مذکورہ شخص نے سائلہ کی بہن آسیہ گل کومسلمان کرکے شادی کرلی بعدازاں ارشاد حسین نے سائلہ کوبھی مجبورکرناشروع کردیاکہ اسلام قبول کرکے اس کے ایک عزیز سے شادی کرے بصورت دیگر توہین رسالت کے مقدمہ میں پھنسوا دے گا تاہم میں نے مسیحی مذہب ترک کرنے سے انکارکردیا چندروز قبل ارشاد حسین رات کے وقت میرے گھرآیااورسائلہ کے والد نے دروازہ کھولاتووہ تین نامعلوم افراد کے ہمراہ مسلح پستول زبردستی گھرمیں داخل ہوگیااوردھمکی دی کہ اگر آپ لوگو ں نے دس دن کے اندراسلام قبول کرکے سائلہ کی شادی ان کی مرضی سے نہ کی تووہ سائلہ کوخاندان سمیت جان سے ماردے گا ان حالات میں سائلہ نے ایس ایچ اوتھانہ بغدادالجدید کودرخواست د ی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی حالانکہ الزام علیہان جرم قابل دست اندازی پولیس کاارتکاب کیاہے عدالت مذکورہ نے درخواست گزارعاصمہ گل کی درخواست پرکاروائی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت17 فروری2015 ء مقرر کردی ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں