سنٹرل جیل بہاولپور میں 4 مجرمان کو پھانسی دیدی گئی

بدھ 20 ستمبر 2006 12:04

بہاولپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) سنٹرل جیل بہاولپور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قتل میں ملوث چار مجرمان کو پھانسی دیدی گئی ۔ سزا پانے والے قاتلوں میں تاج محمد‘ اس کے دو بیٹے عبدالغنی ‘ امتیاز اور بڑا بھائی الله دتہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان مجرمان نے 24 دسمبر 1993ء کو سٹی تھانہ ہارون آباد کی حدود میں ایک پلاٹ کی حد بندی کے تنازعہ پر ایک شخص شان محمد اور اس کے چار بیٹوں محمد اشرف‘ محمد اسلم‘ محمد اکرم اور محمد اصغر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا مجرمان کو جون 1995ء میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نے سزائے موت سنائی تھی اس کے بعد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں